ڈیرہ مراد جمالی (کےبی منگی) نوائے وقت میڈیا پبلک نیوز نصیراباد
زیر قیادت منظور احمد ابڑو دینار فٹبال گراؤنڈ میں ایجوکیشنل پروفیشنل ڈگری ہولڈرز نصیرآباد کی جانب سے دوسرا کمیٹی ساز اجلاس منعقد کیا گیا ۔
اجلاس میں نصیرآباد سے تعلق رکھنے والے ایجوکیشنل پروفیشنل ڈگری ہولڈرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں تمام شرکاء کی باہمی مشاورت اور رائے شماری کے بعد ایجوکیشنل پروفیشنل ڈگری ہولڈرز نصیرآباد کے نام سے کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں کمیٹی کا صدر عبدالباقی ڈومکی، نائب صدر و فنانس سیکرٹری منظور احمد ابڑو ،جنرل سیکریٹری ثناء اللہ بگٹی اور پریس سیکرٹری شفیق احمد عمرانی طاہری کو منتخب کیا گیا۔
کمیٹی صدر عبدالباقی ڈومکی اور نائب صدر منظور احمد ابڑو نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پہلے ہی تعلیمی بحران کا شکار ہوتا چلا آرہا ہے ایسے میں حکومت کی جانب محکمہ ایجوکیشن میں ٹیچنگ اسٹاف کی بھرتی کے لئے پروفیشنل ڈگری کی شرط ختم کرنا نہ صرف بلوچستان کے تعلیمی نظام سے کھلواڑ ہے بلکہ پروفیشنل ڈگری ہولڈرز کو دیوار کے ساتھ لگانے کے مترادف بھی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا یہ فیصلہ تعلیم دشمن کے مترادف ہے۔ اختتام میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا ۔ واضح رہے کہ حال ہی میں بلوچستان حکومت نے محمکہ ایجوکیشن میں ٹیچنگ اسٹاف کی بھرتی کے پروفیشنل ڈگری کی شرط ختم کرنے کا عندیہ دیا ہے جس کے خلاف نصیرآباد سمیت بلوچستان بھر میں پروفیشنل ڈگری ہولڈرز کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔
