ایکسئین ایریگیشن پٹ فیڈر کینال نصیراباد ظفر علی رند نے کہا کہ دریاؤں میں پانی کی کمی

ایکسئین ایریگیشن پٹ فیڈر کینال نصیراباد ظفر علی رند نے کہا کہ دریاؤں میں پانی کی کمی

ڈیرہ مراد جمالی (کےبی منگی) نوائے وقت میڈیا پبلک نیوز نصیراباد


ایکسئین ایریگیشن پٹ فیڈر کینال نصیراباد ظفر علی رند نے کہا کہ دریاؤں میں پانی کی کمی کے سبب سندھ پنجاب سمیت بلوچستان میں بھی چاول کی فصل پر پابندی ہے

ظفر علی رند


 پٹ فیڈر کینال سے غیر قانونی زرعی پانی چوری کرنے کی کسی کو اجازت نہیں کینال میں اس وقت 4700 کیوسک سے زائد پانی کی روانی چل رہی ہے 


مکمل ڈی سلٹنگ کے بعد پانی میں اضافہ ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ایریگیشن کے دیگر آفیسران و اہلکاران بھی موجود تھے ایکسئین ظفر علی رند نے کہا کہ کینال کی پانی گنجائش کے مطابق چاول کی فصل کے بجائے دوسری فصلات کو ترجیح دے جائے


 اور کہا کہ کینال کے مختلف آر ڈی پوائنٹ گیٹ چینلز پر تجاوزات سے اجتناب کیا جائے بصورت دیگر قانون کاروائی عمل میں لائی جائے گی ایس ڈی اوز سمیت تمام فیلڈ آفیسران و اہلکاران اپنی جائے تعیناتیوں پر حاضر رہیں غیر حاضری کی صورت میں قانونی کاروائی کے ساتھ تنخواہوں سے کٹوتی بھی کی جائے گی ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سندھ کے علاقے پٹ فیڈر کینال سے پانی آوور فل ہو رہا ہے


 جس کے لئے کام جاری ہے جس کے بعد کینال پانی میں مزید اضافہ ہوگا، میری اولین کوشش ہوگی کہ زرعی پانی کی تقسیم کو منصفانہ کیا جائے تاکہ ٹیل تک پانی کی ترسیل جاری رہ سکے انشاء اللہ خریف سیزن میں زرعی پانی کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوگا۔


You may like this!
PHP Script                👉 Click here
Wordpress Pligins    👉 Click here    
Cv Proforma             👉 Click here
Presentation              👉 Click here
English Article          👉 Click here
Jobs Alerts                 👉 Click here