سابق صوبائی وزیرمیرعبدالغفور لہڑی نےکہا ہےحلقہ پی بی بارہ کےعوام سے کیے گئے وعدے پورے کئےجارہے ہیں
ڈیرہ مرادجمالی(نادرلہڑی سے)
بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی نائب صدر سابق صوبائی وزیرمیرعبدالغفور لہڑی نےکہا ہےحلقہ پی بی بارہ کےعوام سے کیے گئے وعدے پورے کئےجارہے ہیں
میرٹ کی بنیادپربے روزگارنوجوانوں کو روز فراہم کیاجارہا ہےحلقہ انتخاب میں کرڑوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام ہورہے ہیں بلدیاتی انتخابات میں نصیرآبادکی عوام نےبلوچستان عوامی پارٹی کوبھاری مینڈیٹ دے کرمخالفین کی سیاست کو ہمیشہ کےلیےدفن کردیا ہے
عوام نےپی پی بارہ میں ترقی و خوشحالی کاساتھ دیا ہے ہم اپنی کارکرگی اورعوام کی طاقت سے آنے والے عام الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے ترقی اور خوشحالی کےتسلسل کو جاری رکھیں گےان خیالات کا اظہارانہوں نے صحافیوں کے گروپ سے بات چیت کرتےہوئے کیا۔
سابق صوبائی وزیرمیر عبدالغفورلہڑی نےکہاکہ میرٹ اورقابلیت کی بنیاد پراپنے حلقےکےعوام کو سرکاری محکموں میں ملازمیتں دے رہے ہیں تاکہ بےروزگاری میں کمی اسکے میرعبدالغفورلہڑی نےکہا کہ ہمارا وژن خوشحال ۔ترقی یافتہ پر امن نصیرآباد ہے۔
نصیرآباد کےعوام نے ہمیشہ حق وسچ کاساتھ دیا ہے اور انشااللہ تعالی آنے والے2023 کے الیکشن میں عوام ہمارا بھرپورساتھ دیں گے
انہوں نےکہاہےکہ وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبائی حکومت عوام کےبنیادی مسائل کےحل کے لیے تمام تروسائل کو بروئے کارلارہی ہےاورحکومت کے مثبت اقدامات سےعوام کے مسائل میں کمی آرہی ہےہم نے عوام کی خدمت کاعزم کررکھا ہے
