کراچی میں نا معلوم مسحلہ افراد کی فائرنگ 4 افراد شدید زخمی


کراچی:ڈیفنس فیز 7 میں ویگو گاڑی پر فائرنگ



فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد شدید زخمی فائرنگ رکن اسمبلی اسلم ابڑو کی گاڑی پر کی گئی  گاڑی میں رکن اسمبلی کے بھائی اور بھانجے سوار تھے 

زخمیوں کو طبی امداد کیلئے جناح منتقل کردیا گیا ایس ایس پی ساؤتھ جا وقوعہ پر پہنچ گئے کرائم سین یونٹ کی ٹیم جا وقوعہ پر طلب کرلی گئی 

واقع سے متعلق شواہد اکھٹے کئے جارہے ہیں۔اسد رضا


ڈی ایچ اے میں گاڑی پر فائرنگ 

 کراچی میں نا معلوم مسحلہ افراد نے فائرنگ کر کے جیکب آباد کے ایم پی اے  میر محمد اسلم ابڑو کے بھائی میر اکرم ابڑو اور بیٹے شہریار ابڑو کو شہید کردیا جبکہ سردار عبداللہ ابڑو شدید زخمی ہیں


تعزیتی بیانات و اظہار مزمت


سردارزادہ میر فیصل خان جمالی  نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و ایم پی اے جیکب آباد میر محمد اسلم ابڑو کے بھائی محمد اکرم ابڑو پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں حکومت سندھ آئی جی سندھ پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حملے میں ملوث ملزماں کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے

اللہ پاک محمد اکرم ابڑو و دیگر کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے دکھ کی اس گھڑی میں ورثہ کے ساتھ ان کے غم میں میں برابر کے شریک ہیں




سابق صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عاصم کرد گیلو  نے کہا ہے کہ  کراچی میں سردار عبداللہ خان ابڑو اور میر محمد اکرم ابڑو اور ان کے بچوں پر بزدلانہ حملے کی پرزور مزمت کرتے ہیں اور ہماری تمام ہمدردیاں ابڑو کے قبائل کے ساتھ ہیں ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک شہید ہونے والوں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور زخمی ہونے والوں کو جلد صحت یابی عطاء کرے آمین اور ہم اس دکھ و غم کی گھڑی میں ابڑو قبائل کے غم میں برابر کے شریک ہیں



نصیرآباد ۔صوبائی وزیر ریونیو میر سکندر خان عمرانی  نے اپنے تعزیتی بیان میں  کراچی میں  فائرنگ سے جیکب آباد کی معروف شخصیت شہری اتحاد کے صدر   میر محمد اکرم ابڑو اور اس کے بیٹے شہریار ابڑو کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں انکے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین  سردار عبداللہ ابڑو و دیگر کی صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں صوبائی وزیر ریونیو میر سکندر خان عمرانی نے مزید کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے ۔

نوٹ۔ سردار عبداللہ خان ابڑو زخمی ہیں
* سوشل میڈیا پر انکے شہادت کے حوالے سے چلنے والی خبر کوئی صداقت نہیں خاندانی ذرائع میں*