جعفرآباد۔
مستوئی قبیلے کے جمانی پاڑے کے ریئس بودا خان مستوئی نے کہاکہ کیٹل فارم گوٹھ شفیع محمد مستوئی سمیت دیگر مستوئی برادری نے ہمیشہ جمالی برادری کے امیدواروں کو ووٹ دیئے ہیں
لیکن سیلاب کی مصیبت کی گھڑی میں بلوچستان عوامی پارٹی کے سابق صوبائی وزیر میرفائق علی جمالی ان کے بیٹے اسفید خان جمالی اور ایف سی پاک فوج کے آفیسران ڈپٹی کمشنر جعفرآباد نے پلٹ کر حال تک نہیں پوچھا ہے
اس وقت بھی مستوئی برادری کے گاؤں پانی چل کررہا ہے گھر بار گر چکے ہیں ایسا لگتا ہے کیٹل فارم کی مستوئی برادری بھارتی عوام ہے جن کو نظر انداز کیا گیا ہے
رکن قومی اسمبلی میر خان محمد خان جمالی میر فائق خان جمالی ایف سی کرنل پاک فوج ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اور حاجی غلام مصطفی خان رند کی فلاحی تنظیم جمعیت علماء اسلام جماعت اسلامی کی فلاحی تنظیموں تک کسی نے کوئی خیمے راشن نہیں دیئے ہیں انہوں نے کہاکہ مشکل کی گھڑی گزر جائے گی ہمارے بھوتاروں انتظامیہ کے روئے یاد رکھے جائیں گے ۔
