جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری و ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی نظام الدین لہڑی کی قبولہ پل آمد

نصیرآباد: جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری و ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی نظام الدین لہڑی کی قبولہ پل آمد ۔

نصیرآباد: جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری و ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی نظام الدین لہڑی کی قبولہ پل آمد ۔




سیلاب ریلوں کی گزرگاہ پر مقامی زمینداروں ہاریوں اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی اس موقع پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ نصیرآباد میں سیلابی ریلے لانڈھی، ربی کینال، قبولہ ندی، اور قوبہ شیر خان وغیرہ کی گزرگاہ قبولہ کے ہوتے ہوئے بابا کوٹ کے علاقے موضع گاگن، موضع مولوی، کوٹ پلیانی گھڑی رحمان کو دوبارہ ہٹ کرنا انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے

اور ان کی بے حسی اور بد نظمی کی انتہا ہے کہ ایک علاقے کو دو دو مرتبہ سیلابی ریلے متاثر کر رہے ہیں لیکن انتظامیہ کے پاس کوئی حفاظتی انتظامات و تدابیر نہیں ہے

انہوں نے کہا کہ یہ وہ علاقے ہیں جہاں مقامی زمینداروں نے قرض لے کر ہل چلوایا ، جوار، مونگ، دال ، تل وغیرہ کی کاشت کی تھی وہ بھی انتظامیہ کی غفلت اور کوتاہی کی وجہ سے تباہ و برباد ہو گئے ہیں۔

سیلاب متاثرین کے تمام نقصانات کا ازالہ حکومت وقت اور انتظامیہ کا فرض بنتا ہے جس میں کوئی کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی

انہوں نے کہا کہ پٹ فیڈر کینال کے بیرون ایریا میں تمام آبادی اس وقت پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں ہر طرف پانی ہی پانی ہے۔ وہاں کے لوگ بے یارو و مددگار پانی میں پہنسے ہوئے ہیں۔

گوٹھ حاجی اسد اللہ کھیازئی مولوی الیاس کھیازئی محمد دین کھیازئی موضع شاہوانی و دیگر علاقے سیلابی ریلوں کی زد میں ہیں ہر طرف خطرات منڈلا رہے ہیں ان کو فلفور تحفظ فراہم کی جائے اور امدادی کاروائیاں شروع کی جائے ان کی جان مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور ایسے اقدامات کے لیے تمام سرکاری و انتظامیہ وسائل بروئے کار لائے جائیں

انہوں نے کہا کہ یہ صرف سیلاب متاثرین کے لیے امتحان کی گھڑی نہیں بلکہ حکمرانوں ، ضلعی انتظامیہ کے لیے بھی امتحان کی گھڑی ہے کہ وہ اس مصیبت زدہ علاقوں اور لوگوں کے لیے کیا کردار ادا کرتے ہیں ؟
مصیبت زدہ لوگوں کی زخموں پر مرہم رکھنے کی کوشش کرتے ہیں یا مصیبت زدہ لوگوں کے نام پر اپنے مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے سیلاب زدگان کی زخموں پر نمک پاشی کا کردار کرتے ہیں؟ یہ وقت پر چھوڑ دیتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر جمعیت علماء اسلام کی تمامی قیادت تمام سیلاب متاثرین کے ساتھ اس مشکل حالات میں شانہ بشانہ کھڑی ہے اور تمام تر صورتحال کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے اور ان کے ازالے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کی کوشش کر رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کی جانب سے یہ آفات ہمارے اعمال کا نتیجہ ہے ہمیں اللّٰہ تعالیٰ کے حضور توبہ و استغفار کرنا چاہیے وہی بہترین مددگار ہے

انہوں نے کہا اہلیان نصیرآباد کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بحیثیت مسلمان مصیبت کے اس کھڑی میں اپنے بھائیوں کی بھرپور مدد کے لیے میدان میں اتریں اور ان کی حوصلہ افزائی و مددگار بنیں ہمیں چاہیے کہ مصیبت زدہ لوگوں کو صرف حکومتی اداروں اور انتظامیہ کے رحم و کرم پر نہ چھوڑیں بلکہ ان کی مدد کے لیے میدان میں اتریں اور حسبِ طاقت ان کی مدد کریں یہ ہمارا دینی و اخلاقی فریضہ ہے ۔




Contact us for quires / suggestion

Name

Email *

Message *