خاتون اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی محترمہ حدیبیہ جمالی صاحبہ نے جذبہ خدمت کی اعلی مثال قائم کردی
خاتون اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی محترمہ حدیبیہ جمالی صاحبہ نے جذبہ خدمت کی اعلی مثال قائم کردی شب روز سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے برسرپیکار 10 کلومیٹر کاطویل فاصلہ پیدل طےکرکے سیلاب متاثرین کی مدد کےلیے پہنچ گئیں ربیع کینال کےعلاقہ چھتر روڈ۔ربیع بیرون۔کوٹ قدیر۔نوتال سمیت دیگرمتاثرہ علاقوں میں پہنچکرمتاثرین میں خیمے، تیارکھانا ۔پینے کا صاف پانی دیگرراشن تقسیم کیا اور سیلاب سے متاثرہ خواتین اور بچوں میں گھل مل گئی۔
اور اس مشکل وقت میں ان کاحوصلہ بڑھایا اوربلوچستان حکومت کی جانب سے متاثرین کو ہرممکن امداد کی فراہمی جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی جس سے متاثرین نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بروقت امدادی سرگرمیاں شروع کرنے پر اطمینان کااظہارکیا۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ طوفانی موسلادھار بارشوں کے باعث بلوچستان میں ریکارڈ تباہی آ چکی ہے دریائے لہڑی گھگھی ڈیم سے آنے والی سیلابی ریلوں نےضلع نصیرآباد میں تباہی کا سبب بننے کے باعث کئی گاوں زیرآب آنے سے ہزاروں افراد سیلاب سے متاثرہوکر بےگھر ہوکررہ گئےہیں
جوکہ محفوظ مقامات پرمنتقل ہوکر پناہ لے لیاگیاہے تاہم خاتون اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی محترمہ حدیبیہ جمالی صاحبہ نے شب روز ایک کرکے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے محترک ہوگئی ہیں ربیع کینال کےعلاقےچھتر روڈ۔نوتال۔ ربیع بیرون ۔کوٹ قدیر۔ سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے 10 کلو میٹرکا طویل اوردشوارگزارفاصلہ پیدل طےکرکے متاثرین تک پہنچ گئیں
اورانہوں نےصوبائی حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین میں خیمے،پینے کا صاف پانی، تیارکھانا ودیگر خشک راشن تقسیم کیا جہاں وہ خواتین اوربچوں میں گھل مل گئیں اور اس قررتی آفات کے مشکل وقت کےحوالےسےان کاحوصلہ بڑھایا انہیں یقین دھانی کروائی گئی
کہ وہ اس مشکل کی گھڑی میں خود کو تنہا مت سمجھیں صوبائی حکومت اور نصیرآباد انتظامیہ کی جانب سے مکمل بحالی تک ان کو ہرممکن امداد فراہم کرتی رہے گی جبکہ سیلاب متاثرین کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے خمیہ بستیاں بھی بنائی جا رہی ہیں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈیرہ مراد جمالی ڈاکٹرایاز حسین جمالی۔ لوکل گورنمنٹ آفیسرمیرنثاراحمد مری اور بابو جاوید احمد مینگل بھی امدادی کاروائیوں میں ان کے ہمراہ تھے
