نصیرآباد پولیس کے تھانہ شہید عزیز بلو نوتال کی ایک اور کاروائی

نصیرآباد پولیس کے تھانہ شہید عزیز بلو نوتال کی ایک اور کاروائی 

ڈیرہ مراد جمالی (کےبی منگی)


نصیرآباد پولیس کے تھانہ شہید عزیز بلو نوتال کی ایک اور کاروائی دوران چیکنگ مشکوک شخص کو گرفتار کرکے کلاشنکوف برآمد کرلی،



تفصیلات و رپورٹ کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نصیرآباد رینج عبدالحئی بلوچ اور ایس ایس پی نصیرآباد میر حسین احمد لہڑی کی خصوصی ہدایات پر نصیرآباد پولیس کے تھانہ شہید عزیز بلو نوتال علی شیر قلندرانی کی نگرانی میں قومی شاہراہ سمیت نوتال گنداواہ روڈ پر پولیس پٹرولنگ کو مزید سخت بنادیا ہے جبکہ علاقہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھی کارروائیوں کو مزید تیز کردیا گیا ہے

 گزشتہ روز بھی قتل کرنے والے ملزم کو واردات کے ایک گھنٹے بعد گرفتار کرکے موٹرسائیکل برآمد کرلی، آج بدھ کے روز دوران چیکنگ ایس ایچ او علی شیر قلندرانی نے سب انسپکٹر عبدالرحیم، ہیڈ محرر تھانہ دریا خان چانڈیو، ہیڈ کانسٹیبل منظور احمد اور نادر علی کے ہمراہ مشکوک شخص کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف برآمد کرلی ملزم مہردل واجہ گوٹھ واجہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے


 واضح رہے کہ نوتال تا گنداواہ روڈ پر ماضی قریب میں مختلف روڈ ڈکیتی کی وارتیں ہوا کرتی تھی لیکن ایس ایچ او تھانہ شہید عزیز بلو نوتال نے ڈیرہ مراد جمالی تا سبی قومی شاہراہ سمیت نوتال گنداواہ روڈ پر بھی چیکنگ کے نظام کو مزید سخت بنا دیا ہے جس سے قومی شاہراہ سمیت نوتال گنداواہ روڈ آج مسافروں کے لئے محفوظ ہو گئی ہے۔



Contact us for quires / suggestion

Name

Email *

Message *