اوستہ محمد کے معروف سیاسی سماجی شخصیت نوجوان خاطر خان جمالی نے نیشنل پریس کلب اوستہ محمد کے صحافیوں سے بات چیت
اوستہ محمد (نیشنل پریس کلب) اوستہ محمد کے معروف سیاسی سماجی شخصیت نوجوان خاطر خان جمالی نے نیشنل پریس کلب اوستہ محمد کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ
سابق وزیراعظم پاکستان مرحوم الحاج میر ظفراللہ خان جمالی کے فرزند سابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلوچستان و ایم پی اے ڈیرہ اللہ یار روجھان جمالی میر محمد عمرخان جمالی اور میر جاوید خان جمالی نے اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں کے لیے کرڑوں کے فنڈز جاری کئے
جس سے عوام کو فائندہ ہوگا انشاء اللہ 2023میں میر محمد عمر خان جمالی بھاری اکثریت سے الیکشن میں کامیاب ہوکر حلقے کی عوام کی خدمت کریں گے انہوں نے کہاکہ میر محمد عمر خان جمالی اور میر جاوید خان جمالی کو علاقے کے بنیادی مسائل کو حل کرنے پر ہم زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں
