ویسٹ انڈین اسکواڈ دورہ پاکستان کے بعد وطن واپس روانہ

ویسٹ انڈین اسکواڈ دورہ پاکستان کے بعد وطن واپس روانہ



اسلام آباد: ویسٹ انڈیز کی مینز کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے اختتام کے بعد اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے وطن واپس روانہ ہوگئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کے مطابق دورہ کرنے والی ٹیم ملتان سے خصوصی طیارے کے ذریعے صبح یہاں پہنچی اور پھر یہاں سے واپس روانہ ہوئی۔

 

نیدرلینڈز کو 3-0 سے وائٹ واش کرنے کے بعد پاکستان پہنچنے والی ویسٹ انڈین ٹیم کو گرین شرٹس کے خلاف سیریز میں اس کے برعکس نتیجہ کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ہوم سائیڈ نے کیریبینز کو 3-0 سے شکست دی۔

 

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں وائٹ واش جیت کر آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ سپر لیگ میں چوتھی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ ہوم ون ڈے سیریز سے قبل گرین شرٹس 10ویں پوزیشن پر تھے۔