نصیر آباد کے تاریخ میں پہلی بار زکوٰۃ کے فنڈز سے غریب بچوں کیلئے تعلیمی وظائف کے 22 لاکھ 47 ہزار روپے جاری

نصیر آباد کے تاریخ میں پہلی بار زکوٰۃ کے فنڈز سے غریب بچوں کیلئے تعلیمی وظائف کے 22 لاکھ 47 ہزار روپے جاری 



نوجوان سوشل ورکر ، ضلعی زکوٰۃ چیئرمین ممتاز علی مگسی نے شفافیت اور میرٹ پر مستحق اسٹوڈنٹس تک رقوم کی فراہمی یقینی بنانے کےلئے ہر ممکن اقدامات کیے 

متعلقہ اسکول ، کالج اور یونیورسٹی کے پرنسپل ، ہیڈماسٹرز کو چیک ایشو کردئے گئے ہیں جن اسٹوڈنٹس نے فارم جمع کروائے وہ اپنے متعلقہ پرنسپل سے رابطہ کرکے پیسے وصول کریں : ڈسٹرکٹ زکوٰۃ چیئرمین ممتاز مگسی

نصیر آباد// عوامی ترجمان میڈیا سیل
ضلعی زکوٰۃ آفس کے اعلامیہ کے مطابق سالانہ تعلیمی وظائف کے مد میں 22 لاکھ 47 ہزار نصیر آباد سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات کو زکوٰۃ فنڈ سے جاری کردئے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پرنسپل مکران میڈیکل کالج تربت کیلئے جاری رقم 11400روپے ہے۔

 جو کہ نصیر آباد سے تعلق رکھنے والے مستحق اسٹوڈنٹس کیلئے ہے اسی طرح پرنسپل جھالاوان میڈیکل کالج خضدار جاری رقم 22800روپے ہے۔

 وائس چانسلر انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار جاری رقم 34200 روپے مستحق اسٹوڈنٹس کو تعلیمی وظائف کیلئے ہیں ۔ پرنسپل بولان میڈیکل کالج جاری رقم 11400 روپے۔

 وائس چانسلر قائد عوام یونیورسٹی نوابشاہ جاری رقم 11400 روپے جوکہ وہاں تعلیم حاصل کرنے والے نصیر آباد کے غریب اسٹوڈنٹس کیلئے ہے ، جبکہ نصیر آباد کے اداروں کیلئے بھی خطیر رقم جاری کی گئی ہے۔

 جن جی تفصیلات کے مطابق ڈائیریکٹر یونیورسٹی کالج آف لمس ڈیرہ مراد جمالی جاری رقم  125400 روپے۔

پرنسپل ڈگری کالج ڈیرہ اللہ یار جاری رقم 6000 روپے۔

 ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گوٹھ شفیع محمد عمرانی جاری رقم 183600 روپے۔

 ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گوٹھ خدا بخش کھوسہ جاری رقم  181200 روپے۔

ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کوٹ مینگل جاری رقم 123000روپے 
ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول فلیجی جاری رقم 211200 روپے۔

ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سید محمود شاہ  جاری رقم 124200روپے۔

 ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز مڈل سکول قادر آباد جاری رقم  76800 روپے۔

 ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز مڈل سکول افضل آباد جاری  رقم 70800 روپے۔

 ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول نور محمد مینگل جاری رقم 192000 روپے۔

ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز مڈل سکول میر گل جتک جاری رقم 100800روپے۔

 ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز مڈل سکول منگولی جاری رقم 62400 روپے۔

 ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ گرلز ماڈل  ہائی سکول سکندر خان کھوسہ جاری رقم 30400 روپے۔

 ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول عبدالوہاب سومرو جاری رقم 107400 روپے۔

 ، ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ گرلز  ہائی اسکول جاڑا خان  جاری رقم 42600 روپے۔

ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ گرلز سیکنڈری ہائی سکول ڈیرہ مراد جمالی جاری رقم 36000 روپے۔

 پرنسپل گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ڈیرہ مراد جمالی جاری رقم 324000 روپے۔ 

پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ڈیرہ مراد جمالی کیلئے 10800 روپے جاری کردئے گئے ہیں۔

 ضلعی چیئرمین زکوٰۃ و عشر ممتاز علی مگسی نے عوامی ترجمان کو بتایا کہ تمام اداروں کے ہیڈز کو چیک ایشو ہوچکے ہیں۔

 جن اسٹوڈنٹس نے درخواستیں جمع کروائے وہ اپنے اسکولوں ، کالجز اور یونیورسٹیز کے ہیڈز سے رقم وصول کرسکتے ہیں۔

 کسی بھی قسم مشکلات و شکایت کیلئے ضلعی زکوٰۃ آفس آسکتے ہیں۔

 ڈسٹرکٹ زکوٰۃ چیئرمین ممتاز علی مگسی نے کہا کہ مستحقین زکوٰۃ کا ایک ایک پیسہ انکی امانت ہے جوکہ مستحق افراد کے حوالے کرنا میرا فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ زکوٰۃ کے تقسیم کو اس قدر شفاف بناؤں گا ایک پیسہ بھی غلط جگہ پر استعمال نا ہوسکے ، اللّٰہ پاک اس امانت کو مستحقین تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔

زکوٰۃ کے پیسوں کو غریبوں ، نادار و مفلس ، مستحق افراد تک پہنچانا عبادت سے کم نہیں ہے اللّٰہ پاک میری اس کاوش کو اپنے بارگاہ میں قبول فرمائے ۔