ڈی سی چوک کے مغربی جانب گٹروں اور پی ایچ ای کے پائپ لائنوں کی ٹوٹ پھوٹ


ڈی سی چوک کے مغربی جانب گٹروں اور پی ایچ ای کے پائپ لائنوں کی ٹوٹ پھوٹ کے باعث لوگوں کا گزر جانا کسی اذیت سے کم نہیں,چوک پہ کھڑی گندے پانی کا نہ پی ایچ ای ذمہ دار ہے نہ میونسپل کمیٹی بیچارے عوام جائیں تو کہاں جائیں،


کمشنر ڈپٹی کمشنر و دیگر کئی زمہ دار آفیسران کا ہر وقت ڈی سی چوک سے گزر ہوتا ہے نہ جانے اس اہم معاملے پہ کیوں ایکشن نہیں لیتے عوامی حلقوں نے کمشنر اور ڈی سی نصیر آباد کو فوری طور پر پی ایچ ای اور میونسپل کمیٹی کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کریں 


اور عوام کو کیچڑ اور گندے پانی کی مصیبت سے نجات دلائے  ڈی سی چوک ڈیرہ مرادجمالی شہر کا دل اور سنگم ہے سیول ہسپتال کئی تعلیمی ادارے جہاں معصوم غریب بچے اور بچیاں تعلیم حاصل کرتے ہیں ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کے ناطے سے دن میں ہزاروں لوگوں کا ڈویژنل اور ضلعی دفتروں میں آنا جانا ہوتا ہے


 جن میں اکثریت پیدل جانے والے لوگوں کی ہیں ان سب بے چاروں کو ان گندے پانی سے گزرنا پڑتا ہے ڈی سی چوک کے قریب جامع مدنی مسجد اور پولیس تھانہ صدر اور کئی محلے میں کثیر ابادی موجود ہیں 


جن کا کاروبار اور واسطہ شہر سے ہے وہ بار بار کے آنے جانے کے باعث اس گندے پانی کو عبور کرنے پر مجبور ہوتے ہیں