غلام علی کنڈرانی ایس ایچ او ڈیرہ مراد جمالی کی گفتگو

 


شہر اور وطن اپنے گھر کی مانند ہیں جن کی حفاظت اور تحفظ ہر محب وطن شہری اور آفیسر کی ذمہ داری ہے شہریوں کی جان اور مال کا تحفظ پولیس کا فرض ہےقانون کی بالادستی اور جرائم پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی

 غلام علی کنڈرانی ایس ایچ او ڈیرہ مراد جمالی کی گفتگو                ڈیرہ مراد جمالی (سوشل میڈیا رپورٹ)


حال ہی میں تعینات ہونے والے سٹی پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کے ایس ایچ او غلام علی کنڈرانی نے کہا ہے کہ شہر اور وطن اپنے گھر کے مانند ہیں جن کی حفاظت ہر محب وطن شہری اور آفیسر کی ذمہ داری ہے شہریوں کی جان اور مال کا تحفظ پولیس کا فرض ہے۔


 یہ بات انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی جرائم میں ملوث عناصر کی سرکوبی کے لیے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے امن و امان کی صورتحال کو پہلے سے زیادہ بہتر بنانے کےلیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔


 انہوں نے کہا کہ شہر میں جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کے لیے شہری پولیس تعاون کریں تاکہ امن و امان کے لحاظ سے  اپنے شہر کو مثالی بنایا جا سکے جس کے لیے پولیس اور میڈیا سمیت تمام شہریوں کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔


 سی آئی اے نصیرآباد سید حیدر شاہ، کیئر نصیرآباد کے چیئرمین و سابق صدر پریس کلب عبدالرزاق بنگلزئی کیئر نصیرآباد کے صدر آغا نیاز مگسی  گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مینگل کوٹ کے ہیڈ ماسٹر عبدالکریم ڈومکی  اور واپڈا ہائیڈرو یونین نصیرآباد کے رہنما پہلوان جتک بھی اس موقع پر موجود تھے