ڈی ای او نصیرآباد محمد مدثر ایک فرض شناس آفیسر ہیں


 

ڈی ای او  نصیرآباد محمد مدثر ایک فرض شناس آفیسر ہیں 


انہوں نے اصلاحی اقدامات سے  بچوں، والدین اور اساتذہ کا اعتماد بحال کر دیا ہے 


ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی بھرپور جدوجہد کے باعث  پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے طلبہ سرکاری اسکولوں میں داخلہ لے کر پڑھنے کو ترجیح دینے لگے ہیں 


گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آیئنی نصیرآباد کے رہنما محمد اقبال بنگلزئی کی گفتگو 


ڈیرہ مراد جمالی ( سوشل میڈیا ڈیسک )


گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی نصیرآباد ڈویژن کے آفس سیکرٹری محمد اقبال بنگلزئی نے کہاہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نصیرآباد محمدمدثر ایک   انتہائی ایماندار اور فرض شناس آفیسر ہونے کے ناطے سے نصیرابادمیں سرکاری سکولوں میں تعلیم ہر چیک اینڈ بیلنس رکھ کر طلباء اور والدین کا سرکاری سکولوں پر سوفیصد اعتماد بحال کرکے عوام کا دل جیت لیاہے ہماری تماتر ہمدردیاں موصوف کے ساتھ ہیں ہم خود بھی موصوف سے ناجائزہ کام کرنے کا خواہاں نہیں


اور دیگر تعلیم دشمن ٹولوں کو بھی کسی بھی صورت میں موصوف سے غلط کام لینے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا محمداقبال بنگلزئی  نے کہاکہ ڈی ای او تعلیم نصیرآباد محمد مدثر ایک ایماندار فرض شناس اور باہمت باحوصلہ تعلیمی آفیسر ہے جن کے تعلیم دوست پالیسیوں کے باعث نصیرآباد کے طلباء نےپرائیویٹ تعلیمی اداروں کے بجائے اب  سرکاری سکولوں کوترجیح دینے لگے ہیں


 کیونکہ موصوف نے ضلع کے تمام سکولوں پر چیک اینڈ بیلنس رکھ کر تعلیم کی معیار پر کوئی سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں ہے انہوں نےکہاکہ نصیرآباد عوام کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں محمد مدثر کی روپ میں ایک ایسا ڈی ای او ملا ہے جو کہ دن رات بچوں کی تعلیم کے فکر میں لگےہیں وہ آئے روز تعلیمی اداروں کا فوری دورہ کرکے طلباء اور ان اداروں کے مسائل سے آگاہی حاصل کرکے کئی بند سکولوں کو دوبارہ فنکشنل کرکے قوم کے معماروں پر اساتذہ برادری کو خصوصی توجہ دینےکے لئے احکامات جاری کر رہاہے


علاؤہ ازیں اساتذہ برادری کو سختی سے حاضر باش رہنے اور بچوں پر خصوصی توجہ دینے پر زور دے رہا ہے انہوں نے کہا کہ بچے والدین اور اساتذہ برادری خصوصی طور پر جی ٹی اے آہنی مزکورہ ڈی ای او کی تعلیم دوست پالیسیوں سے  اتفاق کرکے ان کی جانب سے نصیرآباد میں تعلیم کے شعبے کی بھلائی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات اور اصلاحات کو سراہتے ہوئے ان کو گاہے بہ گاہے ہر موڑ پر مدد دینے کےلئے ہم لوگ حاضر ہیں