ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے نصیرآباد میں قائم ٹینٹ سٹی کا دورہ
نصیر آباد
ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے نصیرآباد میں قائم ٹینٹ سٹی کا دورہ کیا
ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن ر عادل حسنین تھے ڈپٹی کمشنر نے ٹینٹ میں انتظامات کا جائزہ لیا.
اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار کامران رئیسانی ٹینٹ سٹی میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائیں ٹینٹ سٹی میں سیلاب متاثرین کے لیے خوراک اور آبنوشی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے
تمام کیمپس اور بیت الخلاء میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے سیلاب متاثرین کو درپیش مسائل کے تدارک کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے
ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے بالان شاخ۔ قیدی شاخ ۔منجھو شوری۔ روپا شاخ ۔چالیس و ساٹھ ڈپ۔ بابا کوٹ اور فتح کوٹ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا
انہوں نے کئی علاقوں میں بیٹھے سیلاب متاثرین سے فرداً فرداً ملاقات بھی کی اور انہیں یقین دیہانی کروائی کہ مشکل حالات میں ضلعی انتظامیہ اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے
انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلداران کو ہدایت دیں کہ سیلاب متاثرین کے مسائل کو حل کیا جائے اور جو مسائل دیگر محکموں سے حل طلب ہیں انہیں بھی فوری طور پر حل کے لیے اقدامات کیے جائیں۔