ایشیا کپ فائنل میں پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ
دبئی: ایشیا کپ 2022 کے انتہائی متوقع فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
PLAYING XIs
پاکستان نے پلیئنگ الیون میں دو تبدیلیاں کی ہیں کیونکہ حسن علی اور عثمان قادر کی جگہ نسیم شاہ اور شاداب خان کو شامل کیا گیا ہے جبکہ سری لنکا میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
پاکستان: بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان، خوشدل شاہ، محمد نواز، آصف علی، حارث رؤف، نسیم شاہ، محمد حسنین۔
سری لنکا: داسن شاناکا (c)، پاتھم نسانکا، کوسل مینڈس (wk)، دانوشکا گوناتھیلاکا، دھننجایا ڈی سلوا، بھانوکا راجا پاکسا، وینندو ہسرنگا ڈی سلوا، چمیکا کرونارتنے، مہیش تھیکشانا، پرمود مدوشن، دلشان مدوشنکا۔
ہیڈ ٹو ہیڈ (ایشیا کپ)
میچز-16، سری لنکا-11، پاکستان-5
