ڈپٹی کمشنر جھل مگسی ڈاکٹر شرجیل نور کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا محکمہ انفارمیشن نصیرآباد ڈویژن15اکتوبر2021۔

 


محکمہ انفارمیشن نصیرآباد ڈویژن15اکتوبر2021۔


ڈپٹی کمشنر جھل مگسی ڈاکٹر شرجیل نور کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا ۔


اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر رخسانہ مگسی ڈپٹی ڈی ایچ او۔کے علاوہ مانیٹرنگ کرنے والے افسران نے شرکت کی ۔


اجلاس میں محکمہ ہیلتھ کی جانب سے کئے گئے اقدامات درپیش مسائل دیگر کئی اہم امور کے متعلق تفصیل سے آگاہی فراہم کی ڈپٹی کمشنر جھل مگسی ڈاکٹر شرجیل نور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگلے ماہ سے شروع ہونے والی خسرہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے محکمہ صحت کے آفیسران اور ملازمین اپنی تمام ترصلاحتیں بروئے کارلائیں۔


 حکومت کی جانب سے بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کی مہم خوش آئند اقدام ہے مگر اس کو کامیاب بنانے کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنی تمام ترتوانائیاں صرف کریں تاکہ ضلع جھل مگسی میں بچوں کو خسرہ جیسے مرض سے بچایا جا سکے۔


 اور اپنے بچوں کی زندگیوں کو تحفظ فراہم کریں اس وقت دنیامیں بڑی تعدادمیں بچے خسرہ جیسی مہلک وباء کا شکارہورہے ہیں یہ سب بے احتیاطی کی وجہ سے رونما ہورہا ہے اگر والدین اپنے بچوں کو مختلف وبائی امراض سے تحفظ دلانے کیلئے انہیں ویکسین لگوائیں تو اموات کی شرح میں کافی کمی لائی جاسکتی ہے۔

 

انہوں نے کہاکہ حکومت ان وبائی امراض کو پھیلنے سے پہلے ہی خسرہ مہم شروع کرنے جارہی ہے تاکہ ملک کے معماروں کو خسرہ سمیت دیگر امراض سے محفوظ رکھا جاسکے۔


 ڈپٹی کمشنر نے احکامات صادر فرمائے کہ خسرہ مہم کو ہرصورت کامیابی سے ہمکنارکیا جائے اور ضلع جھل مگسی کے دوردرازعلاقوں میں بسنے والے لوگوں کے بچوں کو بھی ہرصورت ویکسین تک دسترس دیں تاکہ وہ بچے بھی خسرہ مہم سے استعفادہ حاصل کریں